کسی سے کوئی ڈیل نہیں کی، احتساب سب کے لیے برابر ہو گا، حسان خاور

لاہور: معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب حسان خاور نے کہا ہے کہ تحریک انصاف احتساب کے نام پر آئی تھی۔ احتساب سب کے لیے برابر ہو گا۔ کسی سے کوئی ڈیل نہیں کی ۔ جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں اور جمہوریت آگے بڑھے گی۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا کہ آٹھ ہزار بچےسندس فاونڈیشن کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں ۔انسانیت کی خدمت سب سے بڑی بات ہے۔ تحریک انصاف حکومت نے صحت کے معاملے میں انقلابی اقدامات کیے ہیں۔ ہر سطح پر اس نیک مقصد کا ساتھ دینے کو تیار ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے اندر اتحاد میٹھی گولیوں سے نہیں چلتے،ہم نے اتحادیوں کو ڈائیلاگ کیساتھ قائل کیا ہے کسی کو میٹھی گولی نہیں دی، آج کا میچ انشاللہ ہم جیتیں گے ۔

ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ کسی ایک شخص کے قصے کہانیوں سے احتساب کے عمل کو روکا نہیں جا سکتا،اداروں کے بارے ہماری پالیسی واضح ہے ۔سب کو ساتھ لیکر چلیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More