جنید صفدر کے ولیمے کی دعوت ملی تو ضرور جائیں گے، حسان خاور

لاہور:ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کہتے ہیں کہ پنجاب کے تاریخی بلدیاتی قانون پر اپوزیشن اور اتحادیوں سے مشاورت کی تھی۔ انہوں نے پیپلزپارٹی کو پنجاب کے بلدیاتی قانون سے سیکھنے کا مشورہ بھی دے دیا۔

حسان خاور کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کی جانب سے پنجاب اور سندھ کے بلدیاتی قوانین کا موازنہ کرنا درست نہیں۔اتحادیوں کے تعاون اور اپوزیشن کی مشاورت سے بننے والے بلدیاتی قانون سے پیپلزپارٹی چاہے تو سیکھ سکتی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں حسان خاور کا کہنا تھا کہ جنید صفدر کے ولیمے کی دعوت ملی تو ضرور جائیں گے۔ وَن ڈش کا قانون سب پر لاگو ہوتا ہے، خلاف ورزی ہوئی توکارروائی بھی کریں گے۔

ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ اسموگ میں کمی کیلئے اسکولز میں تین روز چھٹی اور سرکاری دفاتر میں گاڑیوں کے استعمال میں کمی لائے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی انتخابات کیلئے حکومتی امیدواروں کی فہرست مرتب کی جا رہی ہے جو جلد منظر عام پر لائی جائے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More