تحریک انصاف این اے 133 سے آؤٹ ہوکر بھی الیکشن جیت گئی، حسان خاور

لاہور: پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133 ضمنی انتخاب سے آؤٹ ہوکر بھی الیکشن جیت گئی۔

پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور نے حلقہ این اے 133 ضمنی انتخاب کے حوالے سے اپنا پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ آج ووٹرز کا ٹرن آؤٹ انتہائی کم رہا اور پولنگ اسٹیشن سنسان پڑے رہے۔

انہوں نے ٹرن آؤٹ کی کمی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام نے مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی کو ووٹ نہ دے کر ثابت کردیا کہ اُن کا یقین پاکستان تحریک انصاف پر ہی ہے۔

حسان خاور کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اب ووٹ کو ترسےگی کیونکہ عوام نے انہیں ہری جھنڈی دکھا دی ہے، ایسا ٹرن آؤٹ ثابت کرتا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف آئند ہ الیکشن میں کلین سوئپ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ جو اپوزیشن ووٹر کو گھروں سےنہ نکال سکی وہ احتجاج کیلئےکیسے نکالےگی؟ ٹرن آؤٹ کم رہنے سے ثابت ہوگیا کہ عوام نےضمنی انتخاب کومستردکردیا، ایسے میں الیکشن کے انعقاد پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More