نوازشریف ورلڈ کپ جیت کر نہیں آرہے،حسان خاور

لاہور: ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا ہے کہ نوازشریف کون سا ورلڈ کپ جیت کر آرہے ہیں جو ان کو ہار پہنائیں۔ واپسی پر قانون کے مطابق ان کی منزل کوٹ لکھپت جیل ہوگی۔ نوازشریف کی سزا ختم کروانے کیلئے رائیونڈ اور جاتی امرا میں پلاننگ اور سازش ہورہی ہے۔

الحمرا حال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان حسان خاور نے کہا کہ سسیلین مافیا روز بیانیہ بدل رہا ہے۔ نوازشریف کی وطن واپسی پر ان کی اگلی منزل جیل کے علاوہ کچھ نہیں۔ حسان خاور کا کہنا تھا کہ نوازشریف بیماری کا بہانہ کرکے باہر گئےان کی سزائیں ختم کروانے کیلئے لندن اور رائیونڈ میں پلاننگ ہورہی ہے۔

ترجمان پنجاب حکومت نے بتایا کہ پنجاب حکومت مسلسل اداروں کی پرفامنس کو جانچ رہی ہے۔ پنجاب میں 62 اداروں اور اتھاریٹیز کی پرفارمنس کی کارکردگی کو دیھ جارہا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More