محمد حسنین کے بولنگ ایکشن ٹیسٹ کےلیے آئی سی سی سے رابطہ کا فیصلہ

پی سی بی نے محمدحسنین کے بولنگ ایکشن ٹیسٹ کے لیے آئی سی سی سے رجوع کا فیصلہ کیاہے۔ فاسٹ بولر کاایکشن فروری میں آسٹریلوی بگ بیش لیگ میں غیر قانونی قرار دیاگیاتھا۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے کوچ عمررشید کی زیرنگرانی حسنین کابولنگ ایکشن درست کرنے پرکام کیاگیاہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمدحسنین کے بولنگ ایکشن کے جائزے کے لیے آئی سی سی سے رجوع کا فیصلہ کیاہے۔ حسنین کا بولنگ فروری میں آسٹریلوی بگ بیش لیگ میں رپورٹ کیاگیاتھا۔ لاہور میں آئی سی سی سے منظورشدہ لیب میں ٹیسٹ کے بعدان کی کئی ڈیلیوریز میں بازو کاخم پندرہ ڈگری کی مقررہ حدسے زائد پایاگیا تھا۔ جس کے نتیجے میں پیسر کے ایکشن کو غیرقانونی قراردیاگیا۔

نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے کوچ عمررشید کی زیرنگرانی فاسٹ بولر کے ایکشن پرکام کیا گیا اوراسے درست کرایاگیا۔جس کے بعدبائیومکینک ٹیسٹ کے لیے آئی سی سی سے رابطہ کیاجائے گا۔جس میں کلیئرہونے کے بعد محمدحسنین ایک مرتبہ پھربولنگ کرا سکیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More