فاسٹ بولرمحمد حسنین کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ

فاسٹ بولرمحمدحسنین کا بولنگ ایکشن لاہور میں آئی سی سی کی منظورشدہ لیب میں ٹیسٹ ہوگیا۔ حسنین کابولنگ ایکشن آسٹریلوی بگ بیش لیگ میں رپورٹ ہوا تھا۔ ماہرین کاکہناہے کہ محمدحسنین کے ایکشن کارپورٹ ہونا حیران کن ہے۔

پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولر محمد حسنین کا بولنگ ایکشن لاہور میں آئی سی سی کی منظور شدہ بائیو مکینک لیب میں ٹیسٹ ہوگیا۔ اس کی رپورٹ چند روز میں آئے گی۔ فاسٹ بولر کابولنگ ایکشن آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں رپورٹ ہوا تھا۔

ان کے بولنگ ایکشن کاٹیسٹ انیس جنوری کوآسٹریلیا میں ہی ہونا تھا لیکن پی سی بی نے اپنے تمام پلیئرز کوپی ایس ایل میں شرکت کے لیے قبل ازوقت طلب کرلیا تھا۔ اس لیے ٹیسٹ لاہور میں کیاگیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ محمدحسنین کے ایکشن میں کوئی مشکوک بات نہیں ہے اور آسٹریلوی امپائر کاان کے ایکشن کی رپورٹ کرنا حیران کن ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More