فاسٹ بولرحسن علی کی 28ویں سالگرہ

پاکستان کے فاسٹ بولر حسن علی آج اٹھائیس ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ گزشتہ روز انھیں پی سی بی نے ریڈ اور وائٹ بال کنٹریکٹ میں شامل کیا۔ وہ انیس ٹیسٹ، ساٹھ ون ڈے اور انچاس ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔چیمپئنز ٹرافی دوہزارسترہ کے بہترین پلیئرقرارپائے۔پاکستان کےلیے تیز ترین ون ڈے پچاس وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولر حسن علی آج اٹھائیس ویں سالگرہ منارہے ہیں۔ قومی کرکٹ کیمپ ختم ہونے کے بعدحسن علی آج گھر والوں کے ساتھ سالگرہ منائیں گے۔ وہ دوجولائی انیس سو چورانوے کومنڈی بہاؤالدین میں پیدا ہوئے۔ حسن علی نے انیس ٹیسٹ میں چوہتر کھلاڑی آؤٹ کیے۔ اننگ میں بہترین بولنگ ستائیس رنزدےکر پانچ وکٹیں اور میچ میں ایک سودس رنز کے عوض دس وکٹیں رہی۔ ساٹھ ون ڈے میچز میں اکیانوے حریف بیٹر ان کی بولنگ کاشکاربنے۔چونتیس رنزکے عوض پانچ وکٹیں بہترین کارکردگی رہی۔ اننچاس ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں حسن علی نے ساٹھ وکٹیں حاصل کیں۔ بہترین بولنگ اٹھارہ رنز پرچار وکٹیں ہے۔ حسن علی کوگذشتہ روز پی سی بی ریڈ اور وائٹ بال دونوں کنٹریکٹ دے کرسالگرہ کالطف دو بالا کردیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More