ڈیرہ غازی خان میں پی ڈی ایم کا تماشہ ناکام رہے گا، حسان خاور

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے اطلاعات حسان خاور نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازی خان میں پی ڈی ایم کا تماشہ ناکام رہے گا۔

حسان خاور نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان کے غیور عوام منفی سیاست کے علمبرداروں کو رد کردیں گے، چھوٹی سی جلسہ گاہ میں کرسیاں زیادہ نظر آرہی ہیں اور لوگ کم۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے ٹولے کا منفی سیاست سمیت جنازہ نکل چکا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More