کالعدم تنظیم کےاحتجاج سے معیشت کواربوں روپے کا نقصان ہورہا ہے،ترجمان پنجاب حکومت

لاہور: ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیم کےاحتجاج سے ملکی معیشت کواربوں روپے کا نقصان ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ محتاط اندازے کےمطابق دھرنےسےاب تک پونے4ارب کانقصان ہوچکاہے، کالعدم تنظیم 2017 سےاب تک حکومت کو35ارب سےزائدنقصان پہنچا چکی ہے۔

ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ سرکاری ونجی املاک کی توڑ پھوڑ،کاروباری سرگرمیاں معطل ہونےسے نقصان ہوا۔کالعدم تنظیم کےمسلح افرادکی فائرنگ سےاب تک ڈیوٹی پرموجود 4اہلکارشہیدہوچکے ہیں۔

حسان خاور نے کہا شہداء کاقصورصرف عوام کےجان ومال کےتحفظ کیلیے موجودہوناتھا ۔ ڈیوٹی پرموجود 250سےزیادہ پولیس اہلکارزخمی ہوئے،قصور وار کون ہے؟

ان کا مزید کہنا تھا کہ احتجاج کرنے والوں نےاب تک تقریباً ً360 گاڑیوں کونقصان پہنچایا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More