ووٹ کو عزت دو کی باتیں کرنے والے آج ڈیل کی تلاش میں ہیں، حسان خاور

لاہور: ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا ہے کہ ووٹ کو عزت دو کی باتیں کرنے والے آج ڈیل کی تلاش میں ہیں۔ نواز شریف کا ویزہ ختم ہونے والا ہے، وطن واپس تو آنا ہی پڑے گا۔ اپوزیشن اپنی سیاست بچانے کے چکروں میں ہے ۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا کہ واپسی کے دعوے کرنے والے صرف اپنی سیاست بچانے کے چکروں میں ہیں۔ ووٹ کو عزت کی باتے کرنے والے اب ڈیل کی تلاش میں ہے۔

حسان خاور نے کہا کہ میثاق جمہوریت کا مطلب اگر کرپشن بچانا ہے تو پھر تحریک انصاف میثاق جمہوریت کا حصہ نہیں بنے گی۔میاں صاحب لندن سے واپسی پر قانون کے مطابق جیل جائیں گے۔

ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ تحریک انصاف کی تنظیم میں تبدیلیاں حکمت عملی کو بہتر بنانا ہے۔ پنجاب میں یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ حکومت الیکشن سے بھاگ رہی ہے لیکن ہم الیکشن کروائیں گے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More