اپوزیشن نے اگر پارلیمنٹ نہیں آنا تو استعفی دے کر گھر جائے، ترجمان پنجاب حکومت

لاہور: ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا ہے کہ جس کو احتجاج یا لانگ مارچ کرنا ہے کرکے دیکھ لے ، ہم دیکھ لیں گے کہ کتنے بندے لاتے ہیں۔ اپوزیشن نے اگر پارلیمنٹ میں نہیں آنا اور سب کچھ سڑکوں پر کرنا ہے تو استعفی دے کر گھر جائے۔

لاہو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا کہ تحریک انصاف صاف شفاف الیکشن کیلئے انتخابی اصلاحات کی بات کررہی ہے۔جنھیں الیکشن چوری کرنے کی عادت ہے وہ الیکٹرونگ ووٹنگ کی طرف نہیں آرہے،غیر جمہوری جماعتیں شفاف الیکشن سے ڈرتی ہیں ۔

حسان خاور نے اپوزیشن کے احتجاجی مارچ پر کہا کہ احتجاج سب کا حق ہے ۔نون لیگ سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں بھی زور آزمائی کرکے دیکھ لیں۔

ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ صوبے میں چینی کی کوئی قلت نہیں۔امپورٹ کی گئی چینی 90 روپے میں مل رہی ہے۔ذ خیرہ اندوزی کیخلاف مزید اقدامات کرنے جارہے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More