ن لیگ کا بیانیہ پلیٹلٹس سے بھی زیادہ تیزی سے گرتا ہے، حسان خاور

لاہور: ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا کہ دو ہزار بائیس میں سرکاری بھرتیوں کے لیے امیدواروں کی حد عمر میں دو سال مزید نرمی کے بعد سات سال کی رعایت ہو گی۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مقابلے کے امتحان اور اعلان کردہ ملازمتوں کے امیدواروں کے لیے عمر میں خصوصی رعایت کی منظوری دے دی۔

معاون خصوصی حسان خاور نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ سات سالہ رعایت کا اطلاق محکمہ پولیس کے علاوہ رواں سال اکتیس دسمبر تک تمام بھرتیوں پر ہو گا۔ ترجمان پنجاب حکومت نے بلاول بھٹو کو تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں وزیراعلیٰ پنجاب کے پاس لے جانے کی پیشکش بھی کر دی۔

ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا پہلے نوازشریف کی واپسی کی باتیں چل رہی تھیں،اب ڈیل سے توجہ ہٹ کر صحت پر معاملہ چلا گیا ہے، ن لیگ کا بیانیہ پلیٹلٹس سے بھی زیادہ تیزی سے گرتا ہے،جو آڈیوز آ رہی ہیں وہ سب کے سامنے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More