ہرنائی میں سیکورٹی فورسز کی کاروائی، 6دہشت گردہلاک

کوئٹہ: ہرنائی میں سیکورٹی فورسز اوردہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔ فائرنگ کےتبادلےمیں کالعدم تنظیم کے کمانڈرسمیت 6دہشت گردہلاک ہو گئے۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ سیکورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے ایک کمانڈر بھی ہلاک ہوا ہے۔

کارروائی ہرنائی کے علاقے جمبرو میں مسلح افراد کی موجودگی کی اطلاع کے بعد کی گئی ۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ عوام کی سماجی ، اقتصادی ترقی کو سبوتاژ کرنے نہیں دیا جائے گا، امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More