ہرنائی میں مسلح افراد کی فائرنگ 3 کان کن جاں بحق

کوئٹہ: ہرنائی کے علاقے شاہ رگ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 3 کان کن جاں بحق ہو گئے جن کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔ کان کنوں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔

لیویز ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ شاہرگ کے علاقے ذالاوان میں پیش آیا جہاں مسلح افراد نے کوئلہ کان میں کام کرنے والے مزدوروں پر فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں تین مزدور موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی لیویز اہلکار جائے واردات پر پہنچے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

تینوں مزدور امان اللہ تارن کی کوئلہ کان میں کام کررہے تھے۔ سکیورٹی حکام نے علاقے بھر کی ناکہ بندی کر کے شرپسندوں کی تلاش شروع کر دی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More