حارث رؤف کاؤنٹی کے اگلے میچ سے باہر

پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف اگلے کاؤنٹی میچ سے باہرہوگئے۔ یارکشائرکی میڈ یکل ٹیم نے فاسٹ بولرکوایک ہفتے آرام کامشورہ دیاہے۔ پانچ مئی سے ایسیکس کے خلاف چیمسفورڈ میں نہیں کھیلیں گے۔

پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف اگلے میچ کے لیے کاؤنٹی میچ سے باہرہوگئے۔ یارک شائر کی میڈیکل ٹیم نے حارث رؤف کوایک ہفتے آرام کامشورہ دیاہے۔ فاسٹ بولر پانچ مئی سےایسیکس کے خلاف چیمسفورڈ میں شروع ہونے والے میچ میں یارک شائرکی نمائندگی نہیں کرسکیں۔ ح

ارث رؤف نے کینٹ کے خلاف پہلی اننگ میں پینتالیس رنز دے کرپانچ کھلاڑی آؤٹ کیں۔ دوسری اننگ میں وہ پٹھوں میں کھنچاؤ کے باعث بولنگ نہیں کرسکے۔یارکشائر کے ہیڈکوچ اوٹس گبسن کاکہناہے کہ فاسٹ بولرکی انجری سیریس نہیں ہے۔ ایک ہفتے آرام کے بعدوہ اگلے میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔ حارث رؤف نے تین کاؤنٹی میچوں میں چودہ وکٹیں حاصل کی ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More