ہنگو ضمنی انتخاب: تحریک انصاف کے امیدوار نے میدان مار لیا

ہنگو: این اے 33 پر ضمنی انتخاب، تمام 210 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے ندیم خیال 21583 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے ہیں۔

تمام 210 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق جے یو آئی کے مفتی عبیداللہ 17153 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 33 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہا۔

این اے 33 ہنگو میں ضمنی انتخاب کے لیے مردوں کے لئے 64 خواتین کے لئے 55اور 91 پولنگ اسٹیشن مشترکہ طور پر بنائے گئے تھے۔ 110پولنگ اسٹیشن حساس اور 77 انتہائی حساس قرار دیے گئے تھے۔ پرامن پولنگ کے لئے سیکورٹی کا مناسب انتظام کیا گیا تھا۔

واضح رہے یہ نشست تحریک انصاف کے ایم این اے حاجی خیال کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More