ہنگو:گھرمیں گیس بھر جانے سے 6 افراد جاں بحق

ہنگو کے علاقے گلشن کالونی میں ایک گھرمیں گیس بھر جانے سے ایک ہی خاندان کے چھ افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو کے مطابق رات کو ہیٹر کی گیس کھلے رہنے کے باعث کمرے میں گیس بھر گئی اور دم گھٹنے سے تمام افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو کے مطابق ہنگو کے علاقے گلشن کالونی کے ایک گھر میں گیس بھرنے کی وجہ سے میاں بیوی اور چاربچے جاں بحق ہوگئے،اطلاع ملتے ہی ریسیکیو کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر تمام افراد کو ایمرجنسی طبی امداد فراہم کی لیکن تمام افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے، لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ہنگو منتقل کر دیا گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More