خانیوال میں بوڑھے میاں بیوی کو نا معلوم افراد نے قتل کر دیا

خانیوال: خانیوال کے علاقے جہانیاں میں بوڑھے میاں بیوی کو نا معلوم افراد نے قتل کر دیا ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید ندیم عباس کا واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ مقتولین کے بیٹے کا کہنا ہے کہ والدین کے ساتھ رہنے والی اس کی بہن بھی والدین کے گھر سے لاپتہ ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید ندیم عباس کا واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ ڈی پی او جائے وقوع پہنچ گئے۔ ڈی ایس پی اور ایس ایچ او جہانیاں بھی ہمراہ تھے۔ ڈی پی او کے مطابق یونس ولد عبدالرحمان سکنہ ماڈل ٹاؤن جہانیاں بعمر 75 سال اور اسکی بیوی بشیراں بی بی بعمر 70 سال کی نعشیں چھت سے ملی۔ بظاہر نعشیں 2/3 دن پرانی لگتی ہیں۔

مقتولین کے بیٹے مدثر خان کے مطابق والدین کے ساتھ رہنے والی اس کی بہن اقصی بی بی گزشتہ ایک سال سے اپنے شوہر سے جھگڑے کی وجہ سے اپنی ڈیڈھ سالہ بیٹی کے ہمراہ والدین کے ساتھ رہ رہی تھی۔ اقصی بی بی کو آخری بار جمعرات کو وہاں دیکھا گیا تھا لیکن اب وہ وہاں نہیں ہے۔ مقتولین کا بیٹا مدثر جو اسی گلی میں الگ گھر میں رہتا ہے اور پٹرول پمپ پر سیکورٹی گارڈ کی نوکری کرتا ہے ۔ مدثر کا دعویٰ ہے کہ وہ جمعرات کو اپنے والدین کے گھر گیا تھا اور اس کی بہن اقصی بی بی بھی وہاں موجود تھیں۔

ڈی پی او سید ندیم عباس کے مطابق پی ایف ایس اے ٹیم شواہد اکٹھے کر رہی ہے۔ واقعہ کا باریک بینی سے جائزہ لیا جارہا ہے۔ ملزمان کو جلد ٹریس کرکے گرفتار کرلیا جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More