کوٹ لکھپت جیل کا دورہ: حمزہ شہباز نے قیدیوں میں عید کے تحائف تقسیم کئے

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے سنٹرل جیل کوٹ لکھپت کا دورہ کیا۔حمزہ شہبازنے قیدیوں میں عید کے تحائف تقسیم کئے اور قیدیوں کی سزاؤں میں 60روزکی معافی کااعلان کیا۔

اراکین پنجاب اسمبلی عبدالعلیم خان،خواجہ عمران نذیر،خواجہ سلمان رفیق، حافظ محمد نعمان،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ،انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات،کمشنرلاہور،ڈپٹی کمشنر لاہوراوردیگر حکام بھی اس موقع پرموجود تھے۔

حمزہ شہبازکو گارڈ آف آنربھی پیش کیاگیا۔ انہوں نے گارڈآف آنر کا معائنہ کیا۔

سنٹرل جیل کوٹ لکھپت میں حمزہ شہبازکاسیکیورٹی وارڈ ٹو میں قائم مرکز تدریس القرآن و حدیث کا افتتاح کیا۔ اس وارڈ میں وزیراعلیٰ حمزہ شہباز22ماہ قید میں رہے۔

انہوں نے جیل کے سپاہیوں کی تنخواہیں بڑھانے کا بھی اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جیل کےسپاہیوں کو پولیس کےسپاہیوں کے برابر تنخواہ ملے گی۔ وزیراعلیٰ حمزہ شہبازنے جیل کے لان میں پودا بھی لگایا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More