حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوگئے

لاہور: مسلم لیگ نون کےحمزہ شہبازوزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوگئے۔

حمزہ شہباز نے 197 ووٹ حاصل کیے اور وہ پنجاب کے 21 ویں وزیراعلیٰ منتخب ہوئے۔ پی ٹی آئی اور ق لیگ کے بائیکاٹ کے باعث ووٹ کا عمل یکطرفہ تھا۔

تحریک انصاف کے اراکین کی جانب سے بائیکاٹ کے بعد ہونے والی ووٹنگ میں حمزہ شہباز کو 197 ووٹ ملے جبکہ پرویز الہٰی کو کوئی ووٹ نہیں ملا۔

حمزہ شہباز کے وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہونے کا باقاعدہ اعلان ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے کیا۔  

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More