بنی گالہ سے باہر نکلو اور عوام کا سامنا کرو، حمزہ شہباز کی عمران خان پر تنقید

لاہور: لاہورمیں ن لیگ کےمرکزی دفترمیں کرسمس، قائداعظم اور ن لیگ کےقائد نوازشریف کی سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اب حساب کتاب کا وقت شروع ہوگیا ہے، بنی گالہ سے باہر نکلو اور عوام کا سامنا کرو۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی انا کے پہاڑ سےنیچے اتریں اور عوام کے ساتھ ہونے والےظلم کاجواب دیں۔نون لیگ عوام پر ہونے والے ہر ظلم کا حساب لے گی۔

ن لیگی رہنما احسن اقبال لیگی کارکنوں کے نظم و ضبط پر نالاں نظر آئے، انہوں نے کہا کہ جو بھی تحریک انصاف کی حکومت کا بوجھ اٹھائے گا وہ عوام کے غیض و غضب کا سامنا کرے گا۔

خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ انصاف کرنے والوں نے ملکی بنیادوں کو کمزور کیا۔یہ جاتے وقت ملکی بنیاد میں ٹائم بم لگا کر جاتے ہیں۔

تقریب میں کرسمس،بابائے قوم اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی ولادت کا کیک کاٹا گیا جبکہ بیرسٹر سلمان اکرم راجہ، ڈاکٹر راغب نعیمی،احمد بلال اور سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر نے بھی شرکا سےخطاب کیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More