معاشی استحکام پر توجہ اور عوامی خدمت کرتے رہیں گے، حمزہ شہباز

فیصل آباد: وزیراعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہبازشریف نے کہاہے کہ عمران خان نے خودکش جیکٹ پہنی ہوئی ہے۔ اگروہ کوئی حرکت کرے گا توقانون بھی حرکت میں آئے گا مگر ہم سیاسی انتقام نہیں لیں گے، معاشی استحکام پرتوجہ اور عوامی خدمت کرتے رہیں گے۔

حمزہ شہباز وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ سمیت اراکین قومی وصوبائی اسمبلی سابق ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقات کے بعد سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری شیرعلی کے گھراورسرکٹ ہاؤس فیصل آباد میں میڈیاسے گفتگوکررہے تھے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ ابھی تو معاملہ توشہ خانہ سے فرح گوگی تک پہنچا ہے آ گے دیکھے کیا ہوتا ہے؟۔ ایک مہینے سے پنجاب میں غیر یقینی صورتحال رہی۔ہم اچھے انتظامی افسران کو لے کر آئیں گے۔ کسی کو سسٹم کو خراب کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔عثمان بزدار کے ترقیاتی پیکج کہیں مل جائیں تو مجھے بھی بتا یے گا۔

حمزہ شہباز نے کہاکہ نیا پاکستان بنا نہیں مگر پرانے کو تباہ کردیا گیا۔گورنر پنجاب نے ایک مہینہ تماشہ لگایاوہ اپنی غیر آئینی حرکات پر گامزن ہیں اُن کا رویہ ٹھیک نہیں۔

اُنہوں نے کہاکہ چوہدری شیر علی کے خاندان کی بہت قربانیاں ہیں۔ عمران ٹولے کی طرف سے ابھی تک میں نہ مانو کا سلسلہ جاری ہے۔ ہم نے ہمیشہ ترقیاتی کام کروائے۔سیاسی ورکر کے طور پر کہتا ہوں اصلاحات کے بعد الیکشن کرائے جائیں گے۔

حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب عوام کے سامنے بلند بانگ دعوے نہیں کروں گا۔ہم کوشش کریں گے عوام کی خدمت کریں۔ مہنگائی کے خلاف ہم نے جنگ لڑنی ہے۔ وقت آنے پر بتائیں گے کہ عمران خان کا لانگ مارچ ہوتا ہے یا نہیں۔اراکین اسمبلی نے انے حلقوں میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے وزیراعلیٰ سے فنڈزکابھی مطالبہ کیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More