اللہ جلد ظالم حکومت سے عوام کی جان چھڑوا دے ، حمزہ شہباز

لودھراں: اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا کہ مزدوروں کو روز گار نہیں مل رہا۔ عوام کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں۔عوام کی آنکھوں میں خون دیکھ رہا ہوں ۔عوامی عدالت عمران خان کو جلد سزا سنانے والی ہے ۔

لودھراں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں اس ظالم حکومت سے عوام کی جان چھڑوا دے ۔عوام کی آنکھوں میں خون دیکھ رہا ہوں ۔ عوامی عدالت نے عمران خان کو جلد سزا سنانے والی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے سیاسی روایات اور اخلاقیات کی دھجیاں بکھیر دی ہیں۔ ان کے جھوٹوں کی تعداد روز بروز بڑھ رہی ہے ۔ عمران خان قوم سے مذاق کیا پچاس لاکھ گھر دوں گا ایک کروڑ نوکریوں دوں گا ۔ چوہدری شجاعت کےحوالے سے ان کا کہنا تھا کہ چوہدری شجاعت سے عزت احترام کا رشتہ ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More