حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے امیدوار نامزد

لاہور: مسلم لیگ نون کی جانب سے حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے امیدوار ہونگے ۔ فیصلہ ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کیا گیا ۔

مسلم لیگ ن کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شبہاز وزارت اعلیٰ کے امیدوار ہونگے۔ نواز شریف اور شہباز شریف کی پارلیمانی پارٹی کے فیصلہ کی توثیق کردی ہے ۔

پارلیمانی پارٹی اجلاس میں حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے نامزد کرنے کی قرارداد منظور کی گئی ۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ حمزہ شہباز نے طویل جدوجہد اور قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More