حمزہ شہباز مضبوط شخصیت کے حامل سیاستدان ہیں، جرمن سفیر

لاہور:مسلم لیگ ن کے نائب صدر حمزہ شہباز سے جرمن سفیر برن ہارڈ اسٹیفن نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

جرمن سفیر برن ہارڈ سٹیفن سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے نائب صدر حمزہ شہباز نےکہا کہ ملک کو اس وقت بحرانوں کا سامناہے۔ تاریخی مہنگائی، بجلی گیس اور پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔اس بدترین صورتحال سے نکلنے کا واحد راستہ تمام اسٹیک ہولڈرز کا ایک جگہ مل بیٹھ کرمکالمہ کرناہے۔

حمزہ شہباز نےن لیگ کے دور حکومت میں نیشنل ایکشن پلان پر کامیابی سے عملدرآمد ہونے کاذکر کیا اور بتایا کہ عوام کی خدمت ہی مسلم لیگ ن کا واحد سیاسی ایجنڈا ہے۔اگلے انتخابات میں مینڈیٹ ملنے کے بعد بھی اسی پر کاربند رہیں گے۔صاف و شفاف انتخابات ہی عوام کاجمہوریت پر یقین بحال کر سکتے ہیں۔

جرمن سفیر برن ہارڈ اسٹیفن کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر کا پاک جرمن تعلقات میں کلیدی کردار ہے۔حمزہ شہباز ایک مضبوط شخصیت کے حامل سیاستدان کے طور پر پہچانے جاتے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More