اپوزیشن کا علامتی اجلاس ، حمزہ شہباز نے 199 ووٹ حاصل کرلیے

لاہور: حکومت کی جانب سےپنجاب اسمبلی کو خاردار تاروں سے سیل کرنے کے بعد متحدہ اپوزیشن نے مقامی ہوٹل میں علامتی اجلاس کا انعقاد کیا ۔پنجاب اسمبلی کے علامتی اجلاس میں 199 ارکان نے حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ منتخب کرنے کی قرارداد منظور کرلی۔

پنجاب اسمبلی کے دروازے بند کیے جانے کے بعد اپوزیشن نے مقامی ہوٹل میں علامتی اجلاس بلایا۔مقامی ہوٹل میں ہونے والے علامتی اجلاس میں اپوزیشن اتحاد، جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان گروپ کے ارکان نے شرکت کی۔علامتی اجلاس میں حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ منتخب کرنےکی قرارداد پیش کی گئی جس پرارکان نے کھڑے ہو کر قرارداد کی منظوری دی۔

اس سے قبل مریم نواز بھی حمزہ سے اظہار یکجہتی کیلئے مقامی ہوٹل پہنچی تھیں۔ اس دوران انہوں نے بس میں بھی ارکان اسمبلی کے ہمراہ سفر کیا اور اجلاس کیلئے مختص ہوٹل گئیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More