منی لانڈرنگ:شہبازاور حمزہ کے خلاف مقدمے کا چالان عدالت میں جمع

لاہور: شہباز شریف خاندان سمیت دیگر کے خلاف ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ ایف آئی اے نے شہباز شریف، حمزہ شہباز کے خلاف مقدمے کا چالان اسپشل سنٹرل عدالت میں جمع کروا دیا گیا۔ ایف آئی اے چالان میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو منی لانڈرنگ کا مرکزی ملزم قرار دیا گیا ہے۔

شہباز شریف خاندان کے خلاف چالان 43 سو صفحات پر مشتمل ہے،ایف آئی اے چالان میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو منی لانڈرنگ کا مرکزی ملزم قرار دیا گیا ہے، اسپشل سنٹرل کورٹ میں چالان کی اسکروٹنی کا عمل جاری ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More