حمزہ شہباز گلوکاری میں بھی اپنے جوہر دکھانے لگے

لاہور: سیاسی میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے بعد مسلم لیگ ن کے نائب صدر میاں حمزہ شہباز گلوکاری میں بھی اپنے جوہر دکھانے لگے۔ فیملی پروگرام میں حمزہ شہباز نے خوبصورت انداز میں گانا گنگنا کر حاضرین کے دل جیت لیے۔

مسلم لیگ ن کے نائب صدر حمزہ شہباز نے نجی محفل میں گانا گا کر ثابت کیا کہ وہ نہ صرف مدبرانہ سیاسی بصیرت رکھتے ہیں بالکہ ساتھ ساتھ مدھر آواز کے بھی مالک ہیں۔ حمزہ شہبازشریف نے فیملی فنکشن میں معروف گلوکار مکیش کا گانا ” یہ سہانی راتیں ہمیں سونے نہیں نہیں دیتیں” گنگنایا۔

خوبصورت انداز میں گائیکی پر رشتہ داروں نے ایک اور گانے کی فرمائش کی تو کشور کمار کا گانا “ہمیں تم سے پیار ہے کتنا یہ ہم نہیں جانتے” بھی گنگنا دیا۔

تقریب میں مریم نواز، کیپٹن ر صفدر، مریم اورنگزیب سمیت دیگر مہمان موجود تھے۔ اس سے قبل صدر مسلم لیگ ن میاں شہبازشریف بھی مختلف مواقع پر گانے گنگنا کر حاضرین کے دل جیت چکے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More