ایوان جو فیصلہ کرے گا اسے تسلیم کروں گا،حمزہ شہباز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ 22 جولائی کو وزیر اعلیٰ کے انتخاب کا جو بھی فیصلہ آئے اسے قبول کریں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں نے جج صاحب کو کہا کہ اگر میرے پاس نمبرز نہ ہوتے تو میں آج آپ کے سامنے پیش نہ ہوتا اور گھر چلا جاتا، میں نے پی ٹی آئی امیدوار کے سامنے کہا کہ ابھی الیکشن کرائیں جو ایوان فیصلہ کرے گا میں اسے تسلیم کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب 17 جولائی کو 20 ضمنی انتخابات ہو جائیں گے جس کے 5 دن بعد الیکشن کمیشن نوٹی فیکشن جاری کرتا ہے تو آپ 22 جولائی کو انتخابات کرائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے عدالت کو کہا کہ میرے لیے یہ قابل قبول ہے، میرے پاس چھپانے کے لیے کچھ نہیں ہے، 17 جولائی کو عوام جس کے حق میں فیصلہ کرتے ہیں اس کو قائد ایوان بننا چاہیے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More