وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا فیصلہ کل ہوگا

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا فیصلہ کل ہوگا، دونوں اطراف سے فتح کیلئے نئی سیاسی چالیں اور ہر رکن اسمبلی اہمیت اختیار کرگیا ہے۔

دونوں امیدواروں حمزہ شہباز اور پرویز الہی میں جو ایوان میں موجود ممبران کے زیادہ ووٹ لے گا وہ قائد ایوان منتخب ہو جائے گا تاہم نو منتخب وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے 186ارکان اسمبلی کی حمایت کی ضرورت ہوگی۔

تحریک انصاف اور ق لیگ 188جبکہ حکمران اتحادکے178اراکین کی حمایت کا دعویدار ہے، دونوں اطراف سے تخت پنجاب کی جنگ میں فتح کیلئے نئی سیاسی چالیں چلی جارہی ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More