دنیا الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو مسترد کرچکی،حمزہ شہباز

لاہور: پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ عمران نیازی نے آئندہ انتخابات میں ای وی ایم کا سہارا لیکر دوبارہ آنے کی تیاری کرلی۔ حکمرانوں نے ایک کروڑ نوکریوں اور پچاس لاکھ گھروں کا جھوٹا وعدہ کیا کہا کہ مسلم لیگ نون متحد ہے کبھی الگ نہیں ہوسکتے۔

مسلم لیگ ن کے نائب صدر حمزہ شہباز کے حکومت پر لفظی وار،احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں بولے کہ دنیا الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو مسترد کرچکی جبکہ ماہرین بھی کہہ رہے ہیں کہ ای وی ایم شفافیت میں رکاوٹ ہے مگر سلیکٹڈ اور رجیکٹڈ وزیراعظم عوام کی طرف سے مسترد کیے جانے پر ای وی ایم کے پیچھے چھپ رہے ہیں۔

حمزہ شہباز نے کہاکہ کل وفاقی وزیر نے کہا ریاست انتہا پسندی سے نمٹنے کیلئے تیار نہیں،اس لئے ہمیں پیچھے ہٹنا پڑا،ریاست کے بارے میں ایسے الفاظ کا چناؤ کریں گے تو دنیا کس نظر سے ہمیں دیکھے گی۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن میں دو بیانیے کی باتوں سے اتفاق نہیں کرتا۔ یہ حقیقت ہے کہ نواز شریف قائد اور شہباز شریف صدر ہیں یہ کبھی الگ نہیں ہوسکتے۔ عمران خان ایک کروڑ نوکریوں اور پچاس لاکھ گھروں میں سے آدھے بھی دے دیتے تو انہیں ای وی ایم کے پیچھے چھپنا نہ پڑتا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More