پیٹرول کی قیمت میں ہوشربا اضافہ عوام کا معاشی قتل ہے،حمزہ شہباز

لاہور : قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں ہوشربا اضافہ عوام کا معاشی قتل ہے۔سند یافتہ کرپٹ ترین حکومت نے ملک کو داؤ پر لگا دیا ہے۔

پیٹرول کی قیمت میں بارہ روپے سے زائد کے اضافے کیخلاف اپنے بیان میں نائب صدر نون لیگ حمزہ شہباز نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پیٹرول کی قیمت 159 روپے سے زائد اضافہ کرنے کا سہرا اس حکومت کے سر ہے،ہر پندرہ دن پر عوام کی جیب پر ڈاکا مارا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سند یافتہ کرپٹ ترین حکومت نے ملک کو داؤ پر لگا دیا ہے،آخر کس ایجنڈے کے تحت عوام کو زندہ درگور کیا جا رہا ہے۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ ملکی معیشت غیر ملکی اداروں کو گروی رکھنے کے بعد یہ حکومت عوام کو کند چھری تلے رکھنا چاہتی ہے۔اس حکومت نے پاکستان کے متوسط اور غریب طبقے کی کمر توڑ دی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More