صدر اور گورنر پنجاب کو حساب دینا ہوگا، حمزہ شہباز

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ صدر مملکت اور گورنر پنجاب نے جو قانون کے ساتھ کھلواڑ کیا انہیں اسکا حساب دینا ہوگا۔ بولے کہ میں کسی کو انتقام کا نشانہ نہیں بناؤں گا لیکن قانون اپنا راستہ خود تلاش کرے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے عید کے روز چلڈرن ہسپتال لاہور کا دورہ کیا اور بچوں میں تحائف تقسیم کیے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ خالی عہدوں سے کچھ نہیں ہوتا۔دل میں عوام کا احساس ہونا بھی ضروری ہے۔بولے کہ جن لوگوں نے ایک کروڑ نوکریوں اور پچاس لاکھ گھروں کے وعدے کر کے عوام کے جذبات سے کھیلا وہی اصل مجرم ہیں۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ دورہ دورہ کھیلنے کے لیے وزیراعلیٰ نہیں بنا،ہسپتالوں کی صورتحال اس قدر خراب ہے کہ لوگوں کو کسی قسم کی ادویات نہیں مل رہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا چار سال قبل جس شخص کے ہاتھ میں پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ دیا گیا کیا وہ اس قابل تھا۔جن لوگوں کی پلاننگ سے مسجد نبوی والا واقعہ ہوا ان کا بھی حساب ہونا چاہیے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More