حامد یار ہراج نے صوبائی وزیر کا حلف اٹھالیا

لاہور: حکومتی کاروبار چلانے کے لیے وزیر اعلی سردار عثمان بزدار نے اپنی کابینہ میں ایک اور وزیر کا اضافہ کر دیا۔ گورنر پبجاب چوہدری سرور نے حامد یار ہراج سے صوبائی وزیر کا حلف لے لیا۔ تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی شرکت کی۔

پنجاب کابینہ میں ایک اور رکن کا اضافہ،حامد یار ہراج نے بھی صوبائی وزارت کیلئے حلف اٹھا لیا۔ گورنر ہاؤس لاہور میں منعقدہ تقریب حلف برداری میں گورنر پنجاب چودھری سرور نے حامد یار ہراج سے حلف لیا۔

تقریب حلف برداری میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھی شرکت کی، مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجاز الحق اور وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک امین اسلم بھی تقریب میں شریک ہوئے،صوبائی وزراء راجہ بشارت،میاں محمود الرشید،سردار محسن لغاری اور ارکان اسمبلی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور اور وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے حامد یار ہراج کو حلف اٹھانے پر مبارکباد دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے امید ظاہر کی کہ صوبائی وزیرحامد یار ہراج اپنے فرائض محنت اور پارٹی پالیسی کے مطابق سرانجام دیں گے اور اپنی ذمہ داریاں بطریق احسن نبھائیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More