اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ موجودہ بجٹ میں تمام اہداف جھوٹ پر مبنی ہیں۔معاشی ماہرین اسے غیر سنجیدہ بجٹ قرار دے رہیں ہیں۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں حماد اظہر نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے جو معاشی بحران پیدا کیا اِس بجٹ میں اُس سے نکلنے کی کوئی سمت نہیں ہے ۔ امپورٹڈ حکومت کی نالائقی کے باعث ملک میں مہنگائی اور بےروزگاری کا سیلاب آنے والا ہے۔
حماد اظہر نے موجودہ بجٹ کے تمام اہداف جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہ کہ ماہر ین اسے غیر سنجیدہ بجٹ قرار دے رہیں ہیں۔