حلیم عادل شیخ کی گرفتاری غیر قانونی قرار، عدالت نے رہائی کا حکم دیدیا

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے فوری رہائی کا حکم جاری کردیا۔

لاہور ہائی کورٹ میں حلیم عادل شیخ کی حراست کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے حلیم عادل شیخ کی حراست کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے دوبارہ گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر حلیم عادل شیخ کی 18 جولائی تک حفاظتی ضمانت بھی منظور کرلی۔

لاہور ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ عدالت میں کوئی لیٹر پیش نہیں کیا گیا کہ حلیم عادل شیخ کو گرفتار کرنا ہے۔

خیال رہے کہ حلیم عادل شیخ کو لاہور کے ہوٹل سے گزشتہ رات گرفتار کیا گیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More