روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کے حوالے سے پاکستانی عازمین حج کی پہلی پرواز جدہ پہنچ گئی

اسلام آباد: روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کے حوالے سے پاکستانی عازمین حج کی پہلی پرواز جدہ پہنچ گئی جہاں سعودی اور پاکستانی حکام نے ان کا بھرپور استقبال کیا ۔

پاکستان سے روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کے تحت 5 ہزار 461 پاکستانی حجاج کرام جدہ پہنچیں گے اسی حوالے سے پہلی پرواز پاکستان پہنچی جہاں سعودی حکام سمیت پاکستان حج مشن کے حکام نے ان کا استقبال کیا ڈی جی حج ابرار مرزا کا کہنا ہے کہ روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ ایک اہم سنگ میل ہے جسکی بدولت حجاج کرام کی ایمیگریشن پاکستانی ائیرپورٹس پر ہو رہی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More