تازہ ترین
مناسک حج کی ادائیگی مکمل

مناسک حج کی ادائیگی مکمل

مکہ مکرمہ:(03 اگست 2020)کورونا وائرس کے حفاظتی اقدامات کے ساتھ مناسک حج کی ادائیگی مکمل ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حجاج نے عید کے تیسرے دن شیطان کو کنکریاں مارنے کے بعد واپس مکہ کا رخ کیا،جہاں مسجدالحرام میں الوادعی طواف کیا جس کے بعد حجاج کرام نے واپسی کا سفر شروع کیا۔

طواف سماجی فاصلے کے ساتھ اطمینان اورسکون کے ساتھ مکمل کیا گیا،عالمی وبا کوروناوائرس کے درمیان غیرمعمولی احتیاطی تدابیر اور حفاظتی اقدامات کے ساتھ محدود حج جمعے کو حجاج کرام نے رمی جمرات میں شرکت اور پھر مسجد الحرام پہنچ کر طواف اِفاضہ کی ادائیگی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وبا نے دنیا بھر کے انسانوں کو متاثر کررکھا ہے،وبا کے پیش نظر ہی اس سال کا حج محدود کیا گیا۔

دوسری جانب سعودی حکام کے مطابق مناسک حج کی ادائیگی مکمل ہونے کے بعد سات روز قرنطینہ میں رکھا جائے گا ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ حج کے دوران کسی بھی حاجی میں کورونا وائرس کی تشخیص نہیں ہوئی۔

Comments are closed.

Scroll To Top