اس سال 65برس سے زائد عمر کے افراد حج نہیں کرسکیں گے

سعودی وزارت حج اور عمرہ نے رواں سال حج کیلئے عمر کی حد کا اعلان کردیا، 65 برس سے زائد عمر کے افراد حج نہیں کرسکیں گے۔کورونا ویکسینیشن کی ساری خوراک مکمل کرانا بھی لازمی ہوگا۔

سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 65 برس سے زائد عمر کے افراد حج نہیں کرسکیں گے۔عازمین حج کو کوروناویکسینیشن کی ساری خوراک مکمل کرانا لازمی ہوگا۔ غیرملکی عازمین کو روانگی سے 72 گھنٹے قبل کرائے گئے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ دینا ہوگی۔عازمین کو مناسک حج ادا کرتے وقت تمام احتیاطی تدابیر پرعمل کرنا ہوگا۔رواں سال دنیابھر سے عازمین حج کی تعداد 10 لاکھ تک ہوگی۔ یہ تعداد اسلامی ممالک کو دیےگئےکوٹے کے مطابق ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More