حجاج کرام کی سلامتی کے لئے اقدامات کو بروکار لایا جائے گا،محمد البسامی

حج سیکیورٹی فورسز کے کمانڈرلیفٹیننٹ جنرل محمد البسامی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ حجاج کرام کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے تمام تراقدامات کو بروکار لایا جائے گااور ہزاروں کی تعداد میں فوجی اور پولیس اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے ۔

مکہ مکرمہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حج سیکیورٹی فورسز کے کمانڈرلیفٹیننٹ جنرل محمد البسامی کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ کی جانب سے حج کی سیکورٹی کے حوالے سے دو منصوبوں پر کام کیا گیا ہے جن میں امن وامان کو برقرار رکھنے سمیت حجاج کرام کی سلامتی اورحفاظت کو یقینی بنانا ہے حج سیکیورٹی فورسز مشاعر مقدسہ میں سیکیورٹی کے معاملات کو یقینی بنائے گی اس کے علاوہ مکہ مکرمہ سمیت منی, مزدلفہ اور عرفات کی حدود میں سخت نگرانی کا عمل جاری ہے تاکہ غیر متعلقہ افراد سمیت ایسے عناصر کی روک تھام کو ممکن بنایا جاسکے جو کسی بدنظمی یا خلل کا باعث بنیں ۔

حج سیکورٹی کمانڈر کا کہنا تھا کہ اب تک تڑسٹھ جعلی حج ویب سائٹ چلانے والوں کی گرفتاری کے علاوہ دو ہزار سے زائد ایسے افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جو اقامہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مکہ مکرمہ میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے۔ ایسے سعودی شہریوں کو بھی گرفتارکیا گیا ہے جو افراد کو مکہ مکرمہ میں داخل ہونے کی سہولت فراہم کررہے تھے جنرل البسامی نے عازمین حج سے بھی گزارش کی ہے کہ وہ نظم و ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے حکام سے تعاون کو یقینی بنائیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More