تازہ ترین
سوتیلی ماں نے بیٹی کو قتل کرکے لاش الماری میں چھپادی

سوتیلی ماں نے بیٹی کو قتل کرکے لاش الماری میں چھپادی

حافظ آباد:(07 اگست 2020) صوبہ پنجاب کے ضلع حافظ آباد میں دل خراش واقعہ پیش آیا ہے،جہاں سوتیلی ماں نے چھ سالہ بچی کو قتل کرتے ہوئے اس کی لاش کو الماری میں چھپادیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ حافظ آباد کے علاقے احمد پور چٹھہ میں پیش آیا،جہاں ملزمہ نبیلہ بی بی نےچھ سالہ عنایہ فاطمہ کو قتل کرکے اس کی لاش الماری میں چھپا دی،ملزمہ نے بچی کو قتل کرنے کے بعد اغوا کا ڈرامہ رچایا تھا۔

پولیس کے مطابق شک ہونے پر ملزمہ کو گرفتار کرکے تفتیش کی تو اس نے اعتراف جرم کیا،واقعے کے بعد پولیس تھانہ صدر نے گھر کی الماری سے بچی کی لاش کو برآمد کرتے ہوئے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلیے اسپتال منتقل کردیا ہے اور مزید کارروائی شروع کردی ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top