حافظ حمداللہ نے عمران نیازی کو جان لیوا بیماری قرار دے دیا

اسلام آباد: حکومت مخالف سیاسی اتحاد پی ڈی ایم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کومسترد کردیا۔ترجمان حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلے عمران خان آئی ایم ایف کے حکم پر کررہے ہیں۔

پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے لوگ بے چین اور نفسیاتی مریض بنتے جارہے ہیں۔ عمران خان یہ فیصلے آئی ایم ایف کے حکم پر کررہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی نے اسٹیٹ بینک کی خودمختاری آئی ایم ایف کے حوالے کردی ہے۔عمران نیازی نے پاکستان کی معاشی خودمختاری کو بھی آئی ایم ایف کی غلامی میں دیدیا ہے۔ اس سے نجات پانا پوری قوم کی ذمہ داری ہے۔ قوم اس جان لیوا بیماری سے نجات کے لیے پی ڈی ایم کی قیادت کے کندھے سے کندھا ملاکرساتھ دے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More