کے پی میں جے یو آئی کی حکومت کے وقت فواد چوہدری پیدا بھی ‏نہیں ہوئے تھے، حافظ حمد اللہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کے جمعیت علماء اسلام ف اور مولانا فضل الرحمان ‏سے متعلق بیان پر حافظ حمداللہ کا ردعمل آگیا۔انہوں نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوامیں شرمناک اور عبرتناک شکست کو ‏چھپانے کیلئے جمعیت پر تنقید کرنے سے زائل نہیں کرسکتے۔

حافظ حمد اللہ نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں جس وقت جے یو آئی کی حکومت تھی تب فواد چوہدری پیدا بھی ‏نہیں ہوئے تھے، فوادچوہدری کی پیدائش سےقبل مفتی محمود رح جیسی جمہوری شخصیت ‏تھے جنہوں نے پاکستان کو 1973ءکامتفقہ آئین دیا جس آئین پر مفتی محمود کےدستخط ہےاس ‏آئین کے تحت تم وزیر اور عمران خان وزیراعظم بن کے بیٹھےہیں ۔

انہوں نے کہا آئین بنانے والی پارٹی جمعیت ‏کو انتہاءپسند کہنے والے خود انتہاء پسند اور شدت پسند ہیں،پی ٹی آئی کمزور ہوئی تو ملک بھیڑیوں کے ہاتھ لگ جائیگا، جمعیت کی قائد مولانا فضل الرحمن آئین پارلیمنٹ اور جمہوریت ‏کی جنگ لڑتے لڑتے تین خودکش حملوں کا نشانہ بنے، دوہزار چودہ دھرنے کے دوران پارلیمنٹ پر ‏حملہ، پی ٹی وی پر حملہ، پولیس آفسر ، پرحملہ، سول نافرمانی کا اعلان انتہاءپسندی شدت پسندی، ‏دہشت گردی ،اور ریاست سے بغاوت نہیں ہے؟

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More