تازہ ترین
کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے لئے ڈاک ٹکٹ کا اجرا

کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے لئے ڈاک ٹکٹ کا اجرا

اسلام آباد:(03 اگست 2020)پاکستان پوسٹ نے پانچ اگست کو مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی تسلط اور بھارتی ظلم و ستم کو اجاگر کرنے کے لیے یادگاری ٹکٹ کا اجرا کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز کے ہمراہ یاد گاری ٹکٹ کا اجراء کرتے ہوئے کہا کہ ہم ٹکٹ کا اجراٰ کرکے دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم سے آگاہ کررہے ہیں ، نریندر مودی صرف کشمیر کے لیے نہیں بلکہ پوری دنیا کے لیے خطرہ ہے۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ نریندر مودی صرف کشمیر کے لیے نہیں بلکہ پوری دنیا کے لیے خطرہ ہے، ہم بھارت کا فاشسٹ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کرتے رہیں گے ، اس وقت پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے،کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے ، کشمیر کی آزادی کا وقت قریب ہے، انشااللہ کشمیر بنے گا پاکستان۔

اس موقع پر وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ بھارت نے گزشتہ سال پانچ اگست کو کشمیر میں غیر قانونی اقدام کیا، ہم پانچ اگست کو یوم استحصال منائیں گے اور منظم مہم کے ذریعے دنیا کے سامنے بھارت کا چہرہ بے نقاب کریں گے۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ پانچ اگست کو سینیٹ کا اجلاس ہورہا ہے کشمیر کاز کو اجاگر کرنے سے بھارت کو واضح پیغام جائے گا، یوم استحصال پر ڈاک ٹکٹ کا اجراء اگرچہ ایک علامتی اقدام ہے لیکن اس اقدام سے بھی دنیا میں ایک مضبوط پیغام جائے گا۔

Comments are closed.

Scroll To Top