تازہ ترین
وفاقی حکومت کا تفتان بارڈر کھولنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا تفتان بارڈر کھولنے کا فیصلہ

اسلام آباد: (18 جون 2020) وفاقی حکومت نے تفتان بارڈر کھولنے کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے مغربی بارڈر جسے تفتان بارڈر کا نام دیا جاتا ہے، کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے بارڈر کھولنے کا نوٹی فیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے،جس میں کہا گیا ہے کہ بارڈر پورا ہفتہ تجارت کے لئے کھلا رہے گا مگر ایس او پیز پر عملدرآمد کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے۔

Comments are closed.

Scroll To Top