تازہ ترین
حکومتی رہنماؤں نے متحدہ اپوزیشن کی پریس کانفرنس کو جھوٹ کا پلندہ قرار دے دیا

حکومتی رہنماؤں نے متحدہ اپوزیشن کی پریس کانفرنس کو جھوٹ کا پلندہ قرار دے دیا

اسلام آباد: (28 جون 2020) حکومتی رہنماؤں نے متحدہ اپوزیشن کی پریس کانفرنس کو جھوٹ کا پلندہ قرار دے دیا۔

وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے وفاقی وزراء حماد اظہر اور مراد سعید کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی پریس کانفرنس جھوٹ کا پلندہ ہے۔ اپوزیشن ساری ذمہ داری حکومت پر ڈال کر خود تماشائی بنی ہوئی ہے۔ عوام کی موجودہ حالت زار کی ذمہ دار دونوں بڑی سیاسی جماعتیں ہیں۔

وفاقی وزیر صعنت و پیداوار حماد اظہر نے کہا کہ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا بلکہ ریلیف دیا۔ اپوزیشن عادت اور اپنے مفادات سے مجبور ہے۔ ملک میں سیاسی پوائنٹ اسکورنگ روایت بن چکی ہے۔ سمجھ سے باہر ہے کہ اپوزیشن بجٹ کیوں مسترد کر رہی ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ فرزند زرداری نے سندھ کے اقدامات سے متعلق کچھ نہیں کہا۔ سندھ میں عوام کو بھاشن کے علاوہ کچھ نہیں ملا۔ زرداری دور میں اسٹیل ملز خسارے میں گئی۔ نواز شریف دور میں بند ہوگئی۔ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس پر بھی ڈرامے کیے گئے۔ یہ شرمندہ ہونے کے بجائے آج باتیں کر رہے ہیں۔

حکومتی رہنماؤں نے کہا کہ آج پاکستان سے ڈومور کے مطالبے نہیں ہوتے۔ آج پاکستان ٹیررازم سے نہیں ٹورازم سے پہچانا جانے لگا ہے۔ ماضی کی حکومتوں کو غریب طبقے کا خیال نہیں تھا۔ ہماری حکومت غریب طبقے کی بھرپور مدد کیلئے کوشاں ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top