حکومت آج تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ نہیں کرانا چاہتی، بلاول

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 9 بجے کابینہ کا اجلاس بلانا آج ووٹ نہ کرانے کے ارادے کو ظاہر کرتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئیٹ میں بلاول بھٹو نےلکھا کہ پارلیمان میں بحث غیرقانونی ہے اور یہ بحث تحریک عدم اعتماد کے 3 اپریل کے سیشن کے ایجنڈے کا حصہ نہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ کھلی بدنیتی ہے کہ صبح ساڑھے 10 بجے سے اب تک ایجنڈا ہی شروع نہ ہوسکا ۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے عدالتی احکامات پر عمل درآمد کے مطالبے کو نظر انداز کردیا ہے ۔ وزیراعظم اور اسپیکر قومی اسمبلی کے درمیان ملی بھگت واضح ہوچکی ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More