تازہ ترین
حکومت کو پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں، گورنر پنجاب

حکومت کو پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں، گورنر پنجاب

لاہور: (5 جولائی 2020) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ حکومت کو پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں۔ اتحادی حکومت کیساتھ ہیں اپوزیشن صبر کے ساتھ عام انتخابات کا انتظار کرے۔

لاہور میں گورنر پنجاب چوہدری سرور سے انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے وفد نے ملاقات کی۔ چوہدری سرور نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحر یک انصاف کے نوجوان ہماری سب سے بڑی طاقت ہیں۔ انصاف ٹائیگر زفورس کے جوان انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں۔ مشکل حالات میں وفاقی اور صوبائی حکومت نے ٹیکس فری بجٹ دیا ہے۔ عام انتخابات میں کیے جانے والے وعدوں کو پورا کیا جائے گا۔

چوہدر محمد سرور کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو ہر معاملے میں روڑے اٹکانے کی عادت ختم کر نی چاہیے۔ تحریک انصاف کی حکومت ملک سے کر پشن ،مہنگائی اور دیگر مسائل مائنس کررہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی ایمانداری پر ان کے مخالفین بھی انگلی نہیں اٹھا سکتے۔ اتحاد ی حکومت کیساتھ ہیں اپوزیشن صبر کیساتھ عام انتخابات کا انتظار کرے۔

Comments are closed.

Scroll To Top