گورنر پنجاب کا پی ٹی آئی کارکنوں کے اعزاز میں ناشتے کے اہتمام

لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور کی جانب سے بہاولپور میں پی ٹی آئی کے پارٹی کارکنوں کے اعزاز میں ناشتہ دیا گیا جس میں کثیر تعداد میں تحریک انصاف کے کارکنان شریک ہوئے ۔

گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور کی جانب سے بہاولپور میں پی ٹی آئی کے پارٹی کارکنوں کے اعزاز میں ناشتے کا اہتمام کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ وزیر اعظم کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں وہ ملک کی ترقی چاہتے ہیں ۔

چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ فروری اور مارچ کے اپوزیشن کے لانگ مارچ سے کچھ نہیں ہونیوالا۔ ڈیل اور ڈھیل کی باتوں میں کوئی حقیقت نہیں ہے ۔ حکومت اوروزیراعظم دونوں آئینی مدت پوری کریں گے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More