بلدیاتی ٹکٹ کی تقسیم میں کمیشن کی وصولی، گورنر کے پی کا ارباب محمد علی کو قانونی نوٹس

پشاور : گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے بلدیاتی انتخابات میں میئر پشاور کیلئے ٹکٹ کے اجراء کے لیے کروڑوں کی رشوت وصول کرنے کے الزامات لگانے پر ارباب محمد علی کو قانونی نوٹس بجھوا دیا ۔

صوبائی وزیر کامران بنگش کے بعد گورنر کے پی شاہ فرمان نے بھی بلدیاتی انتخابات میں میئر پشاور کیلئے ٹکٹ کے اجراء کے لیے رشوت وصول کرنے کے الزامات لگانے پر ارباب محمد علی کو قانونی نوٹس بجھوا دیا گیا ہے ۔

خیال رہے کہ ارباب محمد علی نے اپنے ایک وڈیو بیان میں گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے میئر پشاور کے ٹکٹ کے لیے رشوت لی ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More